کامن ویلتھ تیکوانڈو چیمپئن تائیکوانڈو چیمپئن شپ آئندہ برس اسلام آباد میں ہوگی
اتوار 14 جون 2015 12:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ تیکوانڈو چیمپئن شپ آئندہ برس جنوری یا فروری میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ کامن ویلتھ چیمپئن شپ ملکی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہو رہی ہے اور اس پر تقربیا ساڑھے آٹھ کروڑ روپے خرچ آئیں گے،کامن ویلتھ چیمپئن شپ ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکے اور اس ایونٹ میں چار سوپاکستانی کھلاڑی مختلف ویٹ کیٹگریز میں شرکت کریں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کل خرچے کا 25 فیصد ایونٹ منعقد کروانے کے لئے فیڈریشن کی مدد کرے تو یہ ایونٹ اچھے طریقے سے منعقد کیا جا سکتا ہے اور ہم سپانسر بھی تلاش میں بھی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.