عدلیہ کی آزادی ،خود مختاری اور وقار کی بحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرینگے ‘مظفر علی ظفر ایڈووکیٹ
جو سازشی عناصر ذاتی مقاصد کی خاطر بار اور بنچ کے درمیان محاذ آرائی کی فضاء پیدا کرنے میں سرگرداں ہیں انہیں بالاخر شدید مایوسی ہو گی
اتوار 14 جون 2015 12:15
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز آزادکشمیر سٹیرنگ کمیٹی کے کنویئر مظفر علی ظفر ایڈووکیٹ نے اخبارات کے نام ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز ریاست میں آئین قانون اور میرٹ کی بالادستی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گی عدلیہ کی آزادی ،خود مختاری اور وقار کی بحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ جو سازشی عناصر ذاتی مقاصد کی خاطر بار اور بنچ کے درمیان محاذ آرائی کی فضاء پیدا کرنے میں سرگرداں ہیں انہیں بالاخر شدید مایوسی ہو گی ۔آزادکشمیر بھر سے وکلاء برادری نے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ریاستی اداروں کی عزت و احترام اور عام آدمی کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے مضبوط اور با کردار بار ایسوسی ایشنز کا وجود کسی بھی معاشرہ میں مضبوط عدلیہ کی علامت ہوتا ہے لیکن ہر دور میں ایسی تخریبی قوتیں بھی موجود رہتی ہیں جو بار کے کردار کو مٹانے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں تا کہ عدلیہ سے اپنے مذموم مفادات کے حصول میں کامیاب ہو سکیں ۔(جاری ہے)
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.