مطالعہ کشمیر کو بی ۔اے لیول پر نصاب میں شامل کر ناجا معہ کشمیر وائس چانسلر اور دیگر انتظامیہ کی جانب سے انتہائی خو ش آئند اقدام ہے‘راجہ ناصر لطیف

اتوار 14 جون 2015 12:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) مطالعہ کشمیر کو بی ۔اے لیول پر نصاب میں شامل کر ناجا معہ کشمیر وائس چانسلر اور دیگر انتظامیہ کی جانب سے انتہائی خو ش آئند اقدام ہے،اوراس امر کی تکمیل کے لیے "کشمیر اسٹڈیز ایسوسی ایشن "کے نوجوانو ں اور ان کے ہمراہ ادارہ مطالعہ کشمیر کے دیگر تما م طلباء کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایڈو کیٹ راجہ ناصر لطیف ، انوار القمر ایڈوکیٹ، غضنفر شاہ ایڈوکیٹ ،حامد جاوید ایڈوکیٹ،چوہدری اسحاق ایڈوکیٹ ودیگر وکلاء نے گزشتہ روز اپنی مشترکہ پریس ریلیز میں کیا ،انہو ں نے کہا کہ آج سے چند ماہ قبل کشمیر اسٹڈیز ایسوسی ایشن کے نو جوانو ں نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے عین سامنے مطالعہ کشمیر کے طلباء کے حقوق کی خاطر شدید گرمی اور دھول کے با وجو د 23روز تک احتجاجی دھرنا دیے رکھا ،اور ان کے اس احتجا جی دھرنے میں دیگر سیاسی راہنماوٴں جن میں راجہ ثاقب مجید ،خواجہ فاروق ، سید مرتضٰی گیلانی ،میر افضال سلہریا ، راجہ عنصراقبال ، نسیم مغل ،کامران بیگ ،یاسر نقوی ، زاہدالقمر خان ،خلیق احمد گجر، راجہ زین محمود ،راجہ فرخ ممتاز ،نعمان زرگر،راجہ شہباز و دیگر اور وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد نے باری باری شرکت کی تھی،اور کشمیر اسٹڈیزایسوسی ایشنکییہ جرأت مندانہتحریک احکا م بالا تک مطالعہ کشمیر کی اہمیت و ضرورت کو اجا گر کرنے میں انتہائی کارآمد ثابت ہوئی اور آج مطالعہ کشمیر کو بی اے لیول پر بطو ر نصا ب شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہم کشمیر اسٹڈیز ایسو سی ایشن کے جملہ ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ نوجوان آئندہ بھی مطالعہ کشمیر کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور مطالعہ کشمیر کو ابتدائی تعلیم تک بطو ر نصاب شامل کرانے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔