سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز بنانے کیساتھ پبلک پرائیویٹ اشتراک سے منصوبوں کا آغاز کیاجائے ‘ سی ای او کوتھم
حکومت کی طرف سے نوجوان طبقے کو ہنر مند بنانے کیلئے عملی اقدامات خوش آئند ہیں ، جدت کو روایتی سکلڈ کورسز سے تبدیل کرنا ہوگا دنیا کے مختلف ممالک سے دیرینہ تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے سکلڈ لیبر فورس باہر بھجوانے کے معاہدے کئے جائیں‘ احمد شفیق
اتوار 14 جون 2015 12:39
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) کالج آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے نوجوان طبقے کو ہنر مند بنانے کیلئے عملی اقدامات خوش آئند ہیں ، دنیا کے مختلف ممالک کی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے جدت کو روایتی سکلڈ کورسز سے تبدیل کرنا ہوگا ، پاکستان خوبصورت اور پر فضاء مقامات کے حوالے سے اپنا ثانی نہیں رکھتا ایسے مقامات کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ اشتراک سے منصوبوں کا آغاز کیا جانا چاہیے ۔
”پاکستان کی ترقی میں نوجوان طبقے اور سیاحت کا کردار “کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او کوتھم احمد شفیق نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال لاکھوں کی تعدا د میں ایسے نوجوان سامنے آرہے ہیں جنہیں روزگار کی ضرورت ہوتی ہے اور ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا انتظام کرے ۔(جاری ہے)
حکومت کی طرف سے نوجوان طبقے کو ہنر مند بنانے کے لئے عملی اقدامات خو ش آئند ہیں ۔
حکومت دنیا کے مختلف ممالک خصوصاً خلیجی ممالک سے اپنے دیرینہ تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان سے سکلڈ لیبر فورس کو باہر بھجوانے کیلئے معاہدے کرے ۔ان ممالک کی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے جدت کو روایتی سکلڈ کورسز سے تبدیل کرنا ہوگا۔ احمد شفیق نے مزید کہا کہ سیاحت سمیت ایسے بہت سے شعبے ہیں جنہیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ میں یکسر نظر انداز کیا گیا ہے ۔ خوبصورت ا ور پر فضا مقامات کے حوالے سے پاکستان اپنا ثانی نہیں رکھتا لیکن بد قسمتی سے ا س سے استفادہ نہیں کیا جارہا ۔ حکومت سیاحتی مقامات کی ترقی کے لئے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز بنانے کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ اشتراک سے منصوبوں کا آغاز کرے جس کے انتہائی دورس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.