اداکار نواز انجم نے اپنی والدہ کے نام پر ملتان میں ہسپتال بنانے کیلئے ایک کنال اراضی حاصل کر لی

اتوار 14 جون 2015 12:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) ٹی وی اور تھیٹر کے مزاحیہ اداکار نواز انجم نے اپنی والدہ کے نام پر ملتان میں ہسپتال بنانے کے لئے ایک کنال اراضی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

نواز انجم نے بتایا کہ وہ ملتان میں اپنی والدہ کے نام پر اُم نواز ٹرسٹ ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں جسکے لئے ایک کنال اراضی حاصل کر لی گئی ہے ۔ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد جلد ہی ہسپتال کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت ہسپتال کے لئے ایک کنال اراضی حاصل کی گئی ہے مجھے جیسے جیسے توفیق ملی اسکی توسیع کے لئے بھی عملی اقدامات اٹھاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :