شام میں باغیوں کی پیشرفت، ترک سرحد سے ملحقہ اہم مقام پر دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کو پسپا کر دیا

اتوار 14 جون 2015 12:52

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) شامی باغیوں کے ایک اتحاد نے ترک سرحد سے ملحقہ ایک اہم مقام پر دولت اسلامیہکے شدت پسندوں کو پسپا کر دیا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق البال کو جنگجوؤں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کی سرحدی گزرگارہ باب الاسلمیٰ سے صرف دس کلو میٹر دور واقع اس علاقے میں باغیوں کی اس کامیابی کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔دولت اسلامیہکے شدت پسندوں نے جمعہ کو اس علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس لڑائی میں 14 باغی جبکہ اسلامک اسٹیٹ کے 15 جنگجو مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :