میانمار میں پا نچ لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے.. اقوام متحدہ
مون سون کی آمد کے ساتھ ہی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں .. رپورٹ
اتوار 14 جون 2015 13:36
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) اقوامِ متحدہ کے ہیومینیٹیرین آفس نے کہا ہے کہ میانمار کی مغربی ریاست راکھینی میں تین برسوں سے جاری خانہ جنگی سے تباہ حال پانچ لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے انسانی ہمدری سے متعلق ادارے نے بتایا کہ ان افراد میں سے زیادہ تر مسلمان ہیں ان لوگوں میں سے 4 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ کی تعداد کو مدد کی شدید ضرورت ہے، جن میں تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار بے گھر افراد ایسے بھی ہیں، جو کیمپوں کی بدترین صورتحال میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان میں سے بہت سے دیگر شہریت سے محروم دیہاتوں میں محصور ہیں۔
اس حوالے سے انسانی ہمدردی سے متعلق رابطہ آفس (او سی ایچ اے) نے تصدیق کی کہ ان لوگوں کی چالیس ہزار سے زیادہ کی تعداد راکھینی ریاست میں 500 میٹر کی ساحلی پٹی پر کیمپوں میں مقیم ہے۔ مون سون کی آمد کے ساتھ ہی ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.