رمضان کی آمد سے قبل سرگودھا میں 18اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اتوار 14 جون 2015 13:41

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء )رمضان کی آمد سے قبل سرگودھا میں 18اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔جس کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا 760 روپے‘ چاول باسمتی سپر کرنل نیا 80 روپے فی کلو ‘ باسمتی سپر کرنل پرانا 115 روپے فی کلو جبکہ باسمتی 386 پچاس ر وپے فی کلو دستیاب ہو گا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح چنا دال موٹی 85 روپے فی کلو ‘ دال مسور موٹی 124 روپے ‘ مسور باریک 160 روپے فی کلو ‘ دال ماش دھلی ہوئی 170 روپے ‘ دال مونگ دھلی ہوئی 150 روپے ‘ چھوٹا گوشت پانچ سو روپے او ربڑا گوشت 250 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تندوری روٹی (سو گرام ) پانچ رو پے ‘ نان سات روپے ‘ کالے چنے موٹے لوکل 80 روپے فی کلو ‘ سفید چنے موٹے لوکل 100 روپے فی کلو ‘ دہی 70 روپے فی کلو ‘ دودھ 60 روپے ‘ چینی کی قیمت 60 روپے فی کلو ‘ بیسن 90 روپے فی کلو ‘ سرخ مرچ 225 روپے فی کلو جبکہ برف تین روپے فی کلو میں دستیاب ہو گی ۔ گھی کے نرخ سیکرٹری انٹر پرائزز کے مقرر کردہ ہیں۔