سری لنکن بورڈ الیون کیخلاف وارم اپ میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز فلاپ

اتوار 14 جون 2015 13:46

سری لنکن بورڈ الیون کیخلاف وارم اپ میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز فلاپ

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)سری لنکا بورڈ الیون کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ میں پاکستان کی فاسٹ بولنگ مکمل ناکام ہوگئی۔ وہاب ریاض،جنیدخان اوراحسان عادل کے ہاتھ ایک ایک وکٹ ہی آسکی۔ سپنرذوالفقاربابرنے چھ اوریاسرشاہ نے دو وکٹیں لیں۔کولمبو میں سری لنکن ٹور کے واحد وارم اپ میچ میں پاکستان کا پیس اٹیک بالکل غیرموثرثابت ہوا۔

غیرمعروف کھلاڑیوں کی ٹیم کے خلاف بھی وہاب ریاض، جنید خان، احسان عادل اور عمران خان کوئی خاص کارکردگی پیش نہ کرسکے۔ پہلی اننگ میں لیفٹ آرم سپنرذوالفقاربابر نے چھ اورلیگ سپنر یاسرشاہ نے دو وکٹیں لیکر مصباح الیون کو چھ رنز کی معمولی برتری دلائی۔ پہلی بارٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے والے اوپنرکوشل پریرا نے سنچری بنائی۔

(جاری ہے)

دوسری اننگ میں سری لنکا بورڈ الیون نے صرف ستائیس اوورز میں ایک سوانتیس رنز بنائے۔

کرونا رتنے اوراپل تھرنگا ففٹیز بناکرریٹائر ہوگئے۔ اننگ کی واحد وکٹ احسان عادل کو ملی۔ دوسری جانب سری لنکا کے جیفری وندرسے نے پہلی اننگ میں پانچ اوردوسری میں تین وکٹیں لیں۔ پاکستانی بیٹسمینوں میں احمد شہزاد، یونس خان، شان مسعود اوراظہرعلی ہی اچھی بیٹنگ کر سکے۔ اس صورتحال میں میزبان ٹیم کیخلاف ٹیسٹ سیریز قومی ٹیم کے لئے کافی مشکل ثابت ہوگی۔