قومی ہاکی پلیئرز نے پی ایس بی کے 20 ڈالر معاوضے کی پیشکش مسترد کردی
اتوار 14 جون 2015 13:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) قومی ہاکی پلیئرز نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے 20 ڈالر معاوضے کی پیشکش کو مسترد کردیا، پی ایچ ایف قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو 150 ڈالر یومیہ ملنے چاہئیں، کم ادائیگی پر بغیر کسی اجرت کے ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔مالی مشکلات کا شکار پی ایچ ایف کو ایک اور بڑی مشکل نے گھیر لیا، وہ ہاکی کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی مقروض ہو گئی، آسٹریلیا، کوریا کے دوروں اور بیلجیئم میں ورلڈ ہاکی لیگ کھیلنے کے بعد پی ایچ ایف کو6لاکھ روپے فی کھلاڑی کے حساب سے ادائیگیاں کرنی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ انٹورپ میں شیڈول اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے ہر کھلاڑی کو پی ایس بی کی طرف سے20 ڈالر یومیہ کی پیشکش ہوئی لیکن پلیئرز نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ اپنی اجرت پوری لیں گے، اگر مطالبہ پورا نہ ہوا توبغیر معاوضوں کے ہی ملکی نمائندگی کو ترجیح دیں گے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ پی ایچ ایف قانون کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹس کے موقع پر ہر کھلاڑی اور آفیشلز کو150ڈالر یومیہ کے حساب سے ادائیگیاں کی جاتی ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کی مالی مشکلات کو دیکھتے ہوئے گرین شرٹس کو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلیے اسپانسر کیا، اس نے اپنی پالیسی کے مطابق پلیئرز اور آفیشلز کے لیے 20 ڈالردینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ پلیئرز کو آسٹریلیا اور کوریا کے دوروں کی بھی 2 لاکھ 85ہزار کی ادائیگی نہیں ہو سکی، اس طرح قومی ٹیم کے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں 21روزہ دورے کے 3 لاکھ 15ہزار روپے بنتے ہیں، اس حساب سے پی ایچ ایف قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کی 6 لاکھ روپے کی مقروض ہوگی۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو کیمپ کے بھی 10 ہزار روپے فی کس تاحال نہیں ملے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.