میرا پاکستان میں دوبارہ اسٹیج ڈرامہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘نر گس

اتوار 14 جون 2015 13:53

میرا پاکستان میں دوبارہ اسٹیج ڈرامہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘نر گس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) فلم اور تھیٹر کی سابقہ اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ میرا پاکستان میں دوبارہ اسٹیج ڈرامہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں نر گس نے کہا کہ جب بھی پاکستان واپس آتی ہوں توتھیڑ وفلم کی آفرز کی لائن لگ جاتی ہیں مگر میر اشوبز میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے اپنے عروج کے دنوں میں تھیٹر کو خیر آباد کہا جو میرے لئے باعث فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ فلاپ ہونے کے بعدشوبز چھوڑتے ہیں‘ مگر میں نے بھر ا میلہ چھوڑ ا ہے جو کوئی بھی اداکارہ اپنے عروج کے دور میں نہیں چھوڑتی ‘میں اب جو نےئر زکو موقع دینا چاہتی ہوں تاکہ ان میں سے بھی کوئی نرگس بن کے شوبز میں اپنا نا م پیدا کرے ۔

متعلقہ عنوان :