وفاقی وزیر داخلہ کا تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں 3 ڈاکوؤں کی گرفتاری پر پولیس اہلکاروں کیلئے انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان

اتوار 14 جون 2015 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پولیس مقابلے اور 3 ڈاکوؤں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی کو ہدایت کی کہ فرض شناس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے، وزیر داخلہ نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پولیس مقابلے اور تین ڈاکوؤں کی گرفتاری پر پولیس اہلکاروں کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسنادکا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :