چوہدری مجید نے حلقہ کے لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے . کرنل معروف
اتوار 14 جون 2015 14:35
اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر ٹاسک فورس کے چیئر مین کرنل ( ر)محمد معروف نے کہا ہے کہ پبلک سروس کمیشن ،مسٹ یونیورسٹی ،بلدیاتی الیکشن ،حلقہ کی چنگیاں ،وزیر اعظم کے حلقہ کی سڑکیں موجودہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔چوہدری مجید نے حلقہ کے لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔پلاک تک روڈ کی حالت وزیر اعظم کے منہ پر طمانچہ ہے ۔
میڈیکل کالج کا ڈرامہ رچا کر لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے ۔بلدیاتی الیکشن کا نہ ہونا ریاست کے لوگوں کے ساتھ گھناؤنا مذاق ہے 4کلومیٹر کے اندر 5چونگیاں لگاکر لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے ۔اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹراغلہ لنک رود کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر تقریب سے ممبر مجلس عاملہ ن لیگ سہیل سرفراز ایڈووکیٹ،محبوب اصغر ،مسلم لیگ ن حلقہ نمبر دو کے صدر چوہدری طالب حسین،صوفی یعقوب گجر اور راجہ خالد داد نے بھی خطاب کیا ۔
کرنل محمد معروف نے کہا کہ حلقہ میں اپوزیشن کا کردار ادا کررہا ہوں ۔ ن لیگ کے کارکنوں کا محافظ ہوں اور بھڑکیں مارنے سے کچھ نہیں ہوتا گراؤنڈ پر کام نظر آنا چاہیے ۔سہیل سرفراز نے کہا کہ وزیر اعظم نے حلقہ کے اندر کرپشن کو فروغ دیا پٹواری کو اختیارات جو وزیر اعظم نے دیئے ہوئے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں حکومت میں آکر کرپٹ لوگوں کا احتساب کریں گے صدر حلقہ نمبر 2ٹھیکیدار طالب حسین نے کہا کہ حلقہ کی ن لیگ مضبوط اور مستحکم ہے قیادت جس کو بھی ٹکٹ دے گی اس کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہونگے ۔جماعت کی مضبوطی کے لئے تمام کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.