سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء کا اہلیہ خانہ کے ہمراہ ٹرین پر سفر

اتوار 14 جون 2015 14:56

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،وزیر مملکت سائرہ افضل تارڈ اپنے اہلیہ خانہ کے ہمراہ راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے ریل کار کے زریعے لاہورتک کا سفر کیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی اور وزراء بغیر پروٹوکول کے ریلوے سٹیشن پر پہنچے او ر وہاں پر موجود مسافروں میں گھل مل گئے ،مسافروں سے مصافحہ کیا اور ان سے ریلو ے کے حوالے سے بات چیت کی ،مسافر کی کثیر تعداد نے ٹرینوں کی بروقت آمدروفت کو سراہا اور ریلوے کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کو اطمینان بخش قرار دیا ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق اور سائرہ افضل تارڈ کے ہمراہ ٹرین کے اکاونومی بوگی کا بھی جائزہ لیا ۔وزیر مملکت سائرہ افضل تارڈ کا اس موقع پرکہنا تھا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ ٹرین پر سفر کر رہی ہوں لیکن لگتا ہے اب مستقبل میں ٹرین کا سفر ہی کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :