رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہرجدون کا پہلے ڈس ایبل سپورٹس اسٹیڈیم کے قیام کااعلان

اتوار 14 جون 2015 15:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہرجدون نے پہلے ڈس ایبل سپورٹس اسٹیڈیم بنانے کااعلان کر دیا ۔یہ اعلان انہوں نے 23 آل پاکستان ڈس ایبل سپورٹس فیسٹیول 2015کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ڈس ایبل سپورٹس فیسٹیول میں 32 اضلاع سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ،جس میں رضی سپورٹس اکیڈمی راولپنڈی نے سوکلومیٹراپرڈس ایبلٹی میں گولڈ میڈل جیتنے کااعزاز حاصل کیا،اپرسومیٹر ریس میں علی رضااول رہے ،بیساکھی ریس میں جیت کرشاکر علی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیاجب کہ لوڈس ایبلٹی ریس میں شاہد علی اورعلی رضانمایاں پوزیشن پررہے ۔

راولپنڈی کی ٹیم سرگودھاکی ٹیم کو شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ اس موقع پرڈاکٹر اظہرجدون نے ڈس ایبل کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ وہ پہلے ڈس ایبل سپورٹس اسٹیڈیم کے قیام کا اعلان کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :