غریبوں کو بجٹ میں کچھ نہ مل سکا، ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ نہ ہونے پر سخت برہم

چیئرمین قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میاں عبدالمنان نے اہم ترین اجلاس کل طلب

اتوار 14 جون 2015 15:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) غریبوں کو تو بجٹ میں کچھ نہ مل سکا مگر ارکان پارلیمنٹ اپنی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ نہ ہونے پر سخت برہم ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین میاں عبدالمنان نے اسی سلسلے میں ایم ترین اجلاس پیر کو طلب کیا ہے جبکہ حکومت نے ارکان پارلیمنٹ پر واضح کر دیا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں سرکاری ملازمین کی شرح کے مطابق ہی اضافہ کیا جائے گا اور 5 فیصد اضافے کے مطالبے کو فنانس بل میں بھی شامل نہیں کیا جائے گا ۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے سمری بنا کر اسحاق ڈار کو ارسال کی تھی جس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ آرڈر آف دی پریزیڈنٹ کے مطابق وفاقی سیکرٹری یا لیفٹیننٹ جنرل کے برابر کرنے کی استدعا کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ استدعا یکسر مسترد کر دی ۔

متعلقہ عنوان :