ماہ رمضان میں سیکورٹی کیلئے غیر معمولی منصوبہ ترتیب دے کر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی

نشاندہی شدہ اور جرائم سے متاثرہ علاقوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کے حصول اور تبادلوں کے سلسلے میں سندھ رینجرر ور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں سے روابط مزید مستحکم کیے جائیں مساجد،امام بارگاہوں،و دیگر کھلے مقامات پر نماز تراویح کے اجتماعات میں علماء اکرام،ذاکرین اور شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ انتظامات کیے جائیں،

اتوار 14 جون 2015 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ماہ رمضان کے تینوں عشروں میں سیکورٹی کے لئے غیر معمولی منصوبہ ترتیب دے کر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے عوام الناس کی جان و مال کی سلامتی کو ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشاندہی کیے گئے اور جرائم سے متاثرہ علاقوں میں انٹیلی جنس اطلاعات کے حصول اور تبادلوں کے سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں سے روابط مزید مستحکم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مساجد،امام بارگاہوں،و دیگر کھلے مقامات پر نماز تراویح کے اجتماعات میں علماء اکرام،ذاکرین اور شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ انتظامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی کے سلسلے میں مساجد،امام بارگاہوں وغیرہ سے مشاورت اور ان کی تجاویز اور نشاندہی کئے جانے والے مقامات کو ترجیح دی جائے اور ایسے تمام مقامات پر باوردی/سادی لباس پولیس کی بھاری نفری کی ڈیلائمنٹس کے علاوہ مساجد و امام بارگاہوں وغیرہ کے منتظمین کی جانب سے مقرر کردہ رضاکاروں سے بھی سیکورٹی امور پر معاونت کو ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس رینجرز کی سطح پر مساجد،مدارس ،امام بارگاہوں وغیرہ کی مرتب کردہ فہرستوں کو پیش نظر رکھ کر تمام اضلاع اور متعلقہ تھانہ جات میں پولیس کو نمایاں مقامات پر تعیناتی اور پولیس گشت کو ممکن بنائیں گے۔تمام صنعتی علاقوں ،مصروف شاپنگ سینٹرز،بچت بازارو ں،بینکوں ،تجارتی مراکز وغیرہ پر تاجر برادری،شہریوں کی سیکورٹی کے خاص انتظامات کے تحت متعلقہ پولیس افسران کی علاقوں میں موجودگی سیکورٹی پرمامور عملے کی وقتاً فوقتاً چیکنگ اور ان کی باقاعدہ بریفنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

شہر کے مختلف مقامات پر پولیس پکٹنگ ،پیٹرولنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کو مؤثر بناتے ہوئے اسلحہ لے کر چلنے ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ وغیرہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے جبکہ کڑی نگرانی اور ریکی نظام کو مؤثر بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں اور مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپہ مار ایکشن میں مزید تیزی لائی جائے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ مرتب کیے جانے والے سیکورٹی پلان میں حساس تنصیبات ،سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر/عمارتوں،قونصلیٹ دفاتر،بین الاقوامیفوڈ چینز،ائیرپورٹس ،ریلوے اسٹیشں اور دیگر تمام پبلک مقامات پر ضرورت کے مطابق پولیس کمانڈوز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک میں باالخصوص مخصوص اوقات کے دوران ٹریفک کی مسلسل روانی کے ضمن میں ٹریفک نظام میں بہتری کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جائیں

متعلقہ عنوان :