پنجاب حکومت نے نمائشی اور فرمائشی بجٹ پیش کیا‘ قاضی احمد سعید

احتجاجی کیمپ لگانے والے وزیر اعلیٰ بجٹ میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کوئی منصوبہ نہیں دے سکے

اتوار 14 جون 2015 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگانے والے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بجٹ میں توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے کوئی منصوبہ نہیں دے سکے، پنجاب حکومت نے نمائشی اور فرمائشی بجٹ پیش کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے تیسرے بجٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مالی سال 2014-15 کے ترقیاتی فنڈز کا صرف50 فیصد استعمال کر سکی ہے جو کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس کے مقابلے میں سندھ حکومت نے 100 فیصد ترقیاتی فنڈز استعمال کئے ۔ پنجاب حکومت نے کسانوں کے استحصال اور جنوبی پنجاب کے عوام میں احساس محرومی میں بھی اضافہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام وفاقی بجٹ سے سخت مایوس ہوئے ہیں ،وہ وفاقی حکومت کی عوام کش پالیسیوں سے تنگ ہیں، توانائی کے بحران کی وجہ سے ملک میں پہلے ہی بہت بے روزگاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :