محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کو کریلے ،موسم گرما کی دیگر سبزیوں سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت

آخری گوڈی کے وقت پودوں کیساتھ مٹی چڑھائی جائے ترجمان کا بیان ن

اتوار 14 جون 2015 16:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو کریلے اور موسم گرما کی دیگر سبزیوں سبز مر چ ،گھیا توری ، گھیا کدو وغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کیساتھ مٹی چڑھائی جائے۔ایک بیان میں ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موسم گرما کی سبزیات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کیساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرما کی سبزیات کی صحت مند فصل حاصل کرنے کیلئے 8 سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکاؤٹنگ کے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ماہرین نے کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی سفارش کی کہ وہ گھریلو پیمانے پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ سبزیوں کی تازہ اور صحت مند پیداوار حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :