گرم موسم میں ترشاوہ باغات کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے، محکمہ زراعت پنجاب
درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے تو پودوں اور زمین سے نمی کا اخراج بڑھ جاتا ہے،ترجمان
اتوار 14 جون 2015 16:54
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ گرمی کی لہر میں ترشاوہ باغات کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے، درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے تو پودوں اور زمین سے نمی کا اخراج بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جس سے پتوں کا پھیلاوٴ برقرار نہیں رہتا اور وہ پیلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں، زیادہ گرمی کی وجہ سے پتوں میں نشاستہ کے خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان کے مطابق ترشاوہ باغات کے باغبان موسم گرما میں باغات کو پانی کی کمی نہ آنے دیں اور باغات کا معائنہ کرتے رہیں۔ اگر درختوں کے پتے پژمردگی کی کیفیت ظاہر ہوئے تو فوراً آبپاشی کریں۔ بڑے درختوں والے باغات میں 10 سے 15 دن جبکہ چھوٹے پودوں والے باغات میں 7 تا 10 دن بعد آبپاشی کریں۔(جاری ہے)
باغات میں جنتر کاشت کردیا جائے جو کہ زمین کو ٹھنڈا رکھنے کے علاوہ زمین کی نمی کو بھی دیر تک برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
باغبان درختوں کے تنے سے1 فٹ تک گھاس پھوس یا پرالی کی مدد سے ملچنگ کریں جس سے درختوں کی جڑوں والے حصے کی نمی برقرار رہتی ہے۔ موسم گرما میں باغات میں بار بار ہل نہ چلایا جائے کیونکہ اس سے نہ صرف زمینی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے بلکہ نامیاتی مادہ بھی گل سڑ جاتا ہے جس سے زمین میں نامیاتی مادے کی کمی ہوجاتی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.