کراچی سانحہ، پولیس پر حملے میں ملوث چار ملزموں کی شناخت ہوگئی
پولیس پر حملہ کرنیوالوں میں گروپ کمانڈر ارشاد اللہ وزیر اور داؤد محسود ہیں ، افغانستان سے آپریٹ کیا جاتا ہے،رپورٹ
اتوار 14 جون 2015 17:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) کراچی میں پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی نشاندہی ہوگئی ہے ، دہشت گرد گروپ کے کمانڈر ارشاد اللہ اور داؤد محسود ہیں ، گروپ کو افغانستان سے آپریٹ کیا جاتا ہے ۔ کراچی میں پولیس افسران و اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گروہ کی نشاندہی ہوگئی ہے ۔
(جاری ہے)
تفتیشی ذرائع کے مطابق گروپ کے کمانڈر ارشاد اللہ وزیر اور داؤد محسود ہیں ، گروپ15 سے20 دہشت گردوں پر مشتمل ہے ، گروپ افغانستان سے آپریٹ کرتا ہے جبکہ گروپ کے کارندے وزیرستان میں بھی موجود ہیں ۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ایس پی اعجاز حیدر ، ڈی ایس پی عبدالفتح سانگری ، ڈی ایس پی مجید عباس اور ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل کا طریقہ واردات اور استعمال اسلحہ مماثلت رکھتا ہے اور ان پولیس افسران کے قتل میں بھی ارشاد اور داؤد گروپ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔ دہشت گرد داؤد محسود سابق پولیس اہلکار اور ایسٹ زون میں سیکورٹی کے فرائض انجام دے چکا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.