فضائی آلودگی سے بچاو کے لئے شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں ،ڈاکٹر اسلم
اتوار 14 جون 2015 17:23
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء)بے نظیر بھٹو ہسپتال کے پروفیسر ای این ٹی ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، فضاء میں موجود ، کاربن ڈائی اکسائیڈ ، کاربن مونو اکسائڈ، دیگر مہلک اجزاء سانس کے امراض ،گلے کا کینسر او ر جلدی امراض پیدا کر رہے ہیں، فضائی آلودگی سے بچاو کے لئے شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اور آلودگی کے اثرات سے بچنے کے لئے حفاظتی ادویات استعما ل کریں۔
انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہاکہ کیمائی اجزاء کو نذر آتش کرنے اور دھویں سے مہلک گیسز کے اخراج سے فضاء میں ایسے زیریلے مادے پھیل جاتے ہیں جن میں سانس لینے سے سینے اور سانس کی نالی میں انفیکشن ہو سکتی ہے اور خاص طورپر گلا ان سے متاثر ہوتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صنعتی علاقوں ، ٹریفک رش اور کوڑا کرکٹ جلائے جانے سے یہ ملک اجزاء تیزی سے فضاء میں پھیل کر انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہاکہ شہروں میں آبادی اور ٹرانسپورٹ میں اضافے سے فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے جس کے تدراک کے لئے متعلقہ اداروں کی طرف سے مناسب کاروائی کی جانے چاہیے تاکہ صحت عامہ کے تحفظ کے اقدامات کے مثبت نتائج ظاہر ہو سکیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.