خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر مستعفی ہو جائے ، کالا باغ ڈیم بنا تو کے پی کے ڈوب جائے گا ؛سیکرٹری جنرل اے این پی میاں افتخار حسین

اتوار 14 جون 2015 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر مستعفی ہو جائے ۔ کالا باغ ڈیم بنا تو کے پی کے ڈوب جائے گا ۔

(جاری ہے)

کرپشن نظام کی پیداوار ہے شہید بیٹے کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ایک پیسے کی بھی بے ایمانی نہیں کی ۔

دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ فوج نے کیا ایک انٹرویو میں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں خوفزہ تھی کہ کہیں دہشت گرد ان کے خلاف نہ اٹھ کھڑے ہوں ۔ باچا خان کا فلسفہ آج بھی موجود ہے ان کے پیروکاروں نے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دکھایا ۔ انہیں انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا ۔