کراچی کینٹ اسٹیشن پرکھڑی ٹرین کی دو بوگیوں میں آگ لگنے سے ایک بوگی مکمل طور پر جل گئی

اتوار 14 جون 2015 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) کراچی کینٹ اسٹیشن پرکھڑی ٹرین کی دو بوگیوں میں آگ لگنے سے ایک بوگی مکمل طور پر جل گئی جبکہ دوسری کو جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر کھڑی تھرایکسپریس کی بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دو بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اورایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔آگ کے باعث ٹرین کی ایک بوگی مکمل طور پر جل گئی جبکہ دوسری کو جزوی نقصان پہنچا۔ریلوے پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی

متعلقہ عنوان :