گورنر کا عہدہ ملنے پر پریشان ہوں ، بھاشا ڈیم متاثرین کی الگ کالونی بنائیں گے ، سرینگر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کی ہمیں بھاری قیمت چکانی پڑی؛گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر

اتوار 14 جون 2015 17:38

گورنر کا عہدہ ملنے پر پریشان ہوں ، بھاشا ڈیم متاثرین کی الگ کالونی بنائیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان اور وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گورنر کا عہدہ ملنے پر پریشان ہوں ۔ بھاشا ڈیم متاثرین کی الگ کالونی بنائیں گے ۔ سرینگر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کی ہمیں بھاری قیمت چکانی پڑی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے لئے 47 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ گورنر کی حیثیت سے کسی قسم کی تنخواہ اور مراعات نہیں لیں گے ۔ وزیر اعظم نے میگا منصوبوں کی نگرانی کے لئے انہیں مقرر کیا ہے کیونکہ اس علاقے میں 32 ارب ڈالر کے میگامنصوبوں کا آغاز بھی ہونا ہے ۔