پاکستان کا ایشین ٹائیگربننے کا خواب ضرور پورا ہوگا، معیشت کی بہتری کیلئے چین کا تعاون جاری رہے گا، پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کیلئے حکومت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، چین کے سفارتکاروں کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں گفتگو، پاکستان میٹروبس کے شاندار آغاز پر مبارکباد

اتوار 14 جون 2015 18:45

پاکستان کا ایشین ٹائیگربننے کا خواب ضرور پورا ہوگا، معیشت کی بہتری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) چینی سفار تکاروں نے معیشت کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے چین کا تعاون جاری رہے گااور پاکستان کا ایشین ٹائیگربننے کا خواب ضرور پورا ہوگا۔وفد نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے حوالے سے پنجاب حکومت درست سمت میں گامزن ہے۔

اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے چین کی وزرات خارجہ کے مڈکیرئیر سفارتکاروں کے وفد کی سربراہ، چینی قونصل جنرل اوردیگر اراکین نے ملاقات کی۔ اس موقع پرچینی سفار تکاروں کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود اورمعیارزندگی بلند کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقداما ت کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں اس ضمن میں شاندار پروگرام پر عملدر آمد ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

انفراسٹرکچر کی بہتری ،عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی اوردیگرترقیاتی منصوبوں کے باعث پنجاب کی معیشت ترقی کررہی ہے اور پنجاب بدل رہا ہے۔ چینی وفد کے اراکین نے معیشت کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت کے اقدامات کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے چین کا تعاون جاری رہے گااور پاکستان کا ایشین ٹائیگربننے کا خواب ضرور پورا ہوگا۔

وفد نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے حوالے سے پنجاب حکومت درست سمت میں گامزن ہے اوروزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔وفد نے پاک چین تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انتھک محنت اورکاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے اس حوالے سے جو کردارادا کیا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔وفد کے اراکین نے پاکستان میٹروبس منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اور آغاز پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔