جوڈیشل کمیشن کو تحقیقاتی کمیشن میں بدلنے کا مطالبہ عمران خان کی شکست کا اعتراف ہے، آر اوز کو بلانا یوٹرن کے بادشاہ کا ایک نیا یوٹرن ہے،جوڈیشل کمیشن کی باقاعدہ کارروائی کے دوران تحریک انصاف نے آر اوز کو بطور گواہ نہیں بلایا، نیا مطالبہ ملکی سیاست کو الجھائے رکھنے کی کوشش ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا تحریک انصاف کے جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خط پر رد عمل کااظہار ۔ تفصیلی خبر
اتوار 14 جون 2015 19:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو تحقیقاتی کمیشن میں بدلنے کا مطالبہ عمران خان کی شکست کا اعتراف ہے،عمران خان اپنے جھوٹ کو تسلیم کر کے الزامات پر معافی مانگیں ،آر اوز کو بلانا یوٹرن کے بادشاہ کا ایک نیا یوٹرن ہے،جوڈیشل کمیشن کی باقاعدہ کارروائی کے دوران تحریک انصاف نے آر اوز کو بطور گواہ نہیں بلایا، نیا مطالبہ ملکی سیاست کو الجھائے رکھنے کی کوشش ہے تا کہ ترقی کے اہداف حاصل نہ کئے جا سکیں۔
اتوار کو تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خط پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو لکھا گیا خط اور مطالبہ در اصل عمران خان کی شکست کا اعتراف ہے، ثبوت، دستاویزات اور گواہیاں پیش کرنے کے دعوے میں ناکام ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کو نئے خطوط لکھنا شروع کر دیئے ہیں، جوڈیشل کمیشن کی باقاعدہ کارروائی کے دوران پی ٹی آئی نے آر اوز کو بطور گواہ نہیں بلایا، نئے مطالبے میں آر اوز کو بلانا یوٹرن کے بادشاہ کا نیا یوٹرن ہے، انکوائری کمیشن کے حتمی نتیجے تک پہنچنے کے مطالبہ پر پی ٹی آئی کا مطالبہ پاکستان کی سیاست کو الجھانے میں ڈالنے کیلئے ہے تا کہ قومی ترقی کے اہداف حاصل نہ کئے جا سکیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.