پاکستان سٹیل ملز کی پیداوار ایک مرتبہ پھر 10فیصد پر آ گئی، حکومت کے پیکج کے تحت 14 ارب روپے ادا کرنے کے باجود پیداوار 70فیصد پر نہ پہنچ سکی
اتوار 14 جون 2015 19:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) پاکستان سٹیل ملز کی پیداوار ایک مرتبہ پھر 10فیصد پر آ گئی، حکومت نے پیکج کے تحت 14 ارب روپے سے زائد رقم بھی ادا کردی جبکہ پیداوار 70فیصد پر نہ پہنچ سکی، نئے چیف ایگزیکٹو میجر جنرل ظہیر احمد نے 31 دسمبر 2014ء کو سٹیل ملز کی پیداوار70فیصد تک بڑھانے کا ٹارگٹ لیا تھا جو دو مرتبہ نظرثانی کے باوجود پورا نہیں ہو سکا، انتظامیہ نے حکومت سے مزدوروں کی دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی، پلانٹ کی مرمت و دیگر اخراجات کیلئے مزید 7ارب 80کروڑ روپے مانگ لئے۔
اتوار کو وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان سٹیل ملز کی پیداوار ایک مرتبہ پھر دس فیصد پر آگئی ہے جبکہ نئی انتظامیہ کے پاس نہ تو خام مال ہے اور نہ ہی مزدوروں کی دو ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کیلئے پیسے ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز کو بہتر بنانے اور پیداوار 80فیصد تک لانے کیلئے منظور کئے پیکج کے تحت سٹیل ملز انتظامیہ کو اب تک 14ارب روپے سے زائد رقم جاری کی جا چکی ہے جبکہ نیشنل بینک کی تین ارب روپے کی ایل سی اس کے علاوہ ہے جس کی حکومت نے گارنٹی دی تھی۔
واضح رہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو میجر جنرل(ر) ظہیر احمد نے مالیاتی پیکج کے بدلے میں سٹیل ملز کی پیداوار 31 دسمبر تک 70 فیصد تک بڑھانے کا چیلنج قبول کیا تھا۔ مگر پیداوار مذکورہ ہدف دو مرتبہ نظرثانی کے باوجود پورا نہیں ہو سکا بلکہ ایک مرتبہ پھر سٹیل ملز کی پیداوار 10فیصد پر آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹیل ملز انتظامیہ نے حکومت سے ایک بار پھر مزدوروں کی دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 4.1ارب روپے، پلانٹ کی مرمت کیلئے 2.3ارب اور دیگر اخراجات کیلئے 1.4ارب روپے مزید مانگ لئے ہیں، ورنہ خبر دار کیا ہے کہ مزدوروں کی ہر ماہ کی تنخواہ حکومت کو قومی خزانہ سے ادا کرنا ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.