حکومت کا رمضان میں ’ریلیف پیکج‘ دینے کا فیصلہ
فہد شبیر اتوار 14 جون 2015 20:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2015ء)حکومت نے ماہ رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی روز مرہ استعمال کی 18 ضروری اشیاء پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے اس سبسڈی کو ’رمضان ریلیف پیکج 2015ء‘ کا نام دیا ہے جس پر پہلی رمضان المبارک یا 17 اور 18 جون سے عمل درآمد شروع ہوگا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ رمضان ریلیف پیکج 2015ء چاند رات تک جاری رہے گا۔ حکام کے مطابق پیکج پرعمل درآمد کیلئے تیاری آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے جو کہ ملک بھر کے تمام چھ ہزار یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی 18 اشیاء پرسبسڈی کی صورت میں دی جائیگی۔(جاری ہے)
حکام نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی چینی پر فی کلو پانچ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رمضان ریلیف پیکچ کے تحت گھی، تیل پر فی کلو آٹھ روپے، دال چنا، دال مونگ، دال مسور، سفید چنا، بیسن اور کھجور پر دس روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی۔ اسی طرح باستمی چاول، سہلا چاول اور ٹوٹا چاول پر فی کلو پانچ روپے سبسڈی جبکہ بلیک چائے پر فی کلو پچاس روپے اور مشروبات کے 1500 ملی لیٹر پر دس روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔ پیکچ کے تحت فی لیٹر دودھ پر دس روپے اور مصالحہ جات پر دس فیصد سبسڈی دی جائیگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکچ کے تحت سیل کا ہدف بیس ارب روپے مقرر کیا گیا ہے تاہم مجموعی سیل 15 سے 18 ارب روپے ہوسکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.