پاکستان میں فوجی آپریشن کے باعث بھاگ کرآنے والے غیر ملکی دہشتگردوں نے افغان مخالف کاروائیاں شروع کردی ہیں ،افغانستان میں افراتفری پھیلانے میں ملوث ہر دہشتگرد کا شکار کریں گے ،ملک میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ،افغان وزیر داخلہ نورالحق علومی کا بیان
اتوار 14 جون 2015 20:41
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) افغان وزیر داخلہ نورالحق علومی نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے باعث بڑی تعداد میں غیر ملکی جنگجو ؤں نے فرار ہوکر شمالی افغانستان میں اپنے ٹھکانے قائم کرلیے ہیں جہاں سے وہ افغان سیکورٹی فورسز پر حملے کررہے ہیں اور ملک میں افراتفری پھیلا رہے ہیں۔
اتوار کو افغان وزیر داخلہ نورالحق علومی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں غیر ملکی جنگجو جن میں چیچن،ازبک ،تاجک اور دیگر عسکریت پسند شامل ہیں شمالی افغانستان میں فرار ہوگئے ہیں جنھوں نے افغان سیکورٹی فورسز پر حملے شروع کردےئے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے باعث غیر جنگجوؤں نے افغانستان کے شمالی حصوں میں پناہ لے رکھی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.