آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی
پیر 15 جون 2015 11:35
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جون۔2015ء) نوجوان آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ نے سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 199اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست نصف سنچری سکور کرنیوالے 26سالہ سٹیو سمتھ نے تجربہ کار سری لنکن بلے با ز کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی،وہ 2012ء میں مائیکل کلارک کے بعد یہ پوزیشن حاصل کر نے والے پہلے آسٹریلیوی بلے بازہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10بلے باز وں میں کمار سنگاکارا، اے بی ڈیویلیئرز، ہاشم آملا، اینجلو میتھیوز، یونس خان، جو روٹ،کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پہلے نمبر پر بدستو ر براجمان ہیں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے، نیوزی لینڈ نے ٹرینٹ بولٹ تیسرے، ریان ہیرس چوتھے، رنگنا ہیراتھ 5 ویں، مچل جونسن چھٹے، سٹورٹ براڈ 7ویں، ورنن فلینڈر 8ویں، مورنے مورکل 9ویں اور ٹی ساؤتھی 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل قومی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوگیا
-
بابر اعظم سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ’حیران‘
-
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کپتانی واپس ملنے پر سخت سوالات اٹھا دیئے
-
شاہین آفریدی اوپننگ کے معاملے پر رضوان اور بابر سے بات کرنے سے گریزاں تھے: محمد حفیظ کا دعویٰ
-
راشد خان نے دوہرے معیار کی وجہ سے آسٹریلین لیگ بی بی ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
-
اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز
-
ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگیا
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ آگئی
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.