بیس بگلہ/باغ‘ آل پاکستان حوالدار سلمان میموریل والی بال ٹورنامنٹ رنگلہ کلب نے جیت لیا

پیر 15 جون 2015 11:42

بیس بگلہ/باغ‘ آل پاکستان حوالدار سلمان میموریل والی بال ٹورنامنٹ رنگلہ ..

بیس بگلہ/باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آزادکشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقعہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین بیس بگلہ کے مقام پر پہلا آل پاکستان حوالدار راجہ سلیمان میموریل والی بال ٹورنامنٹ رنگلہ کلب نے بیس بگلہ کو ہرا کر جیت لیا- تقریب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبر مسلم لیگ(ن) کے رہنماء بابر نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود شہید کا بیٹا ہوں آپ لوگوں نے جو محبت اور پیار دیا ایسی خوشی زندگی میں پہلی بار ملی ہے زندگی نے وفا کی تو آئندہ ہر سال اپنی ٹیم لایا کروں گا کیونکہ خود بھی کھلاڑی رہا-انہوں نے بھارتی وزیراعظم کی دھمکی کے حوالے سے کہا کہ بھارت نے کوئی جنگی حکمت اپنائی تو ہری پور سے قافلہ لیکر پہنچوں گا انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور یہاں کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس کی قربانیوں سے آزادی نصیب ہوئی آپ لوگوں کے ساتھ ہمارا رشتہ 1947ء کی طرح قائم رہے گا انہوں نے انتظامیہ کیلئے 40 ہزار روپے دیئے -تقریب سے مسلم لیگ (ن) ضلع باغ کے رہنماء راجہ عبدالحفیظ ‘ راجہ حنیف خان‘ سردار افتخار رشید‘ راجہ قدیر خان‘ عبدالقدیر‘ راجہ افتخار احمد اور وسیم خان نے خطاب کیا-آخر میں انتظامیہ نے ونر اور نر ٹیموں کو ٹرافیوں کے ساتھ 20 ہزار روپے اور 15 ہزار روپے رقم دی- ٹورنامنٹ میں پاکستان نامور پانچ ٹیموں نے شرکت کی اور ہزاروں شائقین لطف اندوز ہوئے-

متعلقہ عنوان :