جمائمہ گولڈاسمتھ نے ڈیٹنگ اپلی کیشن ٹنڈر جوائن کر لیا
پیر 15 جون 2015 11:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون2015ء) .برطانوی میڈیا کے مطابق عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈاسمتھ نے ساتھی کی تلاش کے لئے ڈیٹنگ اپلی کیشن ٹنڈر کو جوائن کر لیا ہے۔ برطانوی اخبارات ’دی ڈیلی میل، دی مرر‘ اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق باہمی دلچسپی رکھنے والے صارفین کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کرنے والی سماجی ڈیٹنگ ویب سائٹ ٹنڈر Tinderکو جمائمہ نے متنازع کامیڈین رسل برانڈ سے تعلقات کے خاتمے کے بعد نئے ساتھی کی تلاش میں جائن کیا۔
41سالہ کروڑ پتی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ابتدائی طور پر ایک میگزین مضمون کے لئے ڈیٹنگ اپلی کیشن کے لئے سائن اپ کیا تھا۔ لیکن اخبار کے مطابق وہ ابھی بھی گزشتہ ہفتے تک سائٹ پر سرگرم تھی اور واضح طور پر مستقبل کے ممکنہ شوہروں کے ساتھ چیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
ٹنڈر پر جمائمہ کی جن تصاویر کی توقع کی جارہی تھی ویسی نہیں، کسی بھی قسم کی بیکنی یاجم کی سیلفی تصاویر پوسٹ نہیں کی گئی۔
لیکن جمائمہ نے وہ تصاویر پوسٹ کی جو تمام جانوروں کے بارے میں ہیں، جمائمہ کی مرکزی پروفائل تصویر میں وہ ایک بانس کے پنجرے میں بیٹھی ہے، جسے ایک گوریلے نے اٹھا رکھا ہے۔ اس نے یہ لباس اور گزشتہ سال یونیسف ہیلووین بال کے موقع زیب تن کیا تھا، دیگر تصاویر اس کے چہیتے کتے سیو کے ساتھ اور تازہ برتھ ڈے کی ہیں، جس میں وہ دوستوں کے ساتھ کیک پر موم بتیاں جلا رہی ہے۔ اخبار کے مطابق جمائمہ کی محبت کئی سالوں پر محیط بہترین دستاویزی شکل رکھتی ہے،اس نے عمران خان کے ساتھ شادی کی اور اداکار ہیو گرانٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کی۔اب وہ دوبارہ محبت کی تلاش میںمنظر عام پر آئی ہے۔ جمائمہ نے اس ڈیٹنگ اپلی کیشن کو استعمال کرنے کی تصدیق کی ،تاہم انہوں نے کہا کہ یہ میگزین کے آرٹیکل کے لئے اس نے ایک تجربہ کیا تھا۔ لیکن اخبار کے مطابق وہ اس پر ابھی بھی ایکٹو ہے۔جمائمہ نے وینٹی فیئر کے ڈیجیٹل سربراہی اجلاس کے دوران ٹنڈر اپلی کیشن کے بانی سین ریڈ کے ساتھ سوال جواب کئے اور اس طرح کی ڈیٹنگ کا مذاق اڑایا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کسی آزاد ذرائع سے جمائمہ کے ٹنڈر اکاؤنٹ کی تصدیق نہیں کی جا سکی، تاہم غیر معمولی تصاویر کی وجہ سے ان کا پروفائل جمائمہ کے ہی اکاؤنٹ کی تصدیق کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.