کراچی،کے الیکٹرک کا لسبیلہ پر قائم غیر قانونی پاور پلانٹ پر چھاپہ

پیر 15 جون 2015 11:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) کے الیکٹرک کی جانب سے ایف آئی اے، پولیس اور رینجرز کے ہمراہ لسبیلہ پل کے نیچے غیر قانونی بجلی کے پاور پلانٹ پر چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کی ٹیم نے ایف آئی اے، پولیس اور رینجرز کے ہمراہ لسبیلہ پل کے نیچے غیر قانونی بجلی پیدا کرنے کے پاور پلانٹ پر چھاپہ مارا۔ پاور پلانٹ سے غیر قانونی طور پر بجلی پیدا کرکے ہائئڈرنٹ اور دیگر صارفین کو دی جاتی تھی۔ غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی بجلی کو ہائی ٹینشن وائر کے ذریعے زمین سے گزار کر مطلوبہ صارف تک پہنچایا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :