مقابلے سے خوفزدہ نہیں‘ اپنے کام سے نام بنانا چاہتی ہوں‘ ٹینا اہوجا

پیر 15 جون 2015 12:52

مقابلے سے خوفزدہ نہیں‘ اپنے کام سے نام بنانا چاہتی ہوں‘ ٹینا اہوجا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بالی ووڈ کے ناموراداکارگوندا کی بیٹی اداکارہ ٹینا اہوجا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں مقابلے کے رجحان سے خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ اپنے کام سے نام بناناچاہتی ہوں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینا اہوجا نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ لیجنڈ اداکاردھرمیندرمیرے والدین کی آئیڈیل شخصیت ہیں جن کے بارے میں ہمیشہ سنتی رہتی تھی تاہم ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے گھبرا رہی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں مقابلے کے رجحان سے خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ اپنیکام سے نام بنانا چاہتی ہوں جب کہ میں اپنے والد کے مشوروں پرعمل کرتی ہوں اورانہوں نے اپنے کام پرتوجہ دینے اورمقابلے کے رجحان سے دور رہنے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ٹینا اہوجافلم ”سیکنڈہینڈ ہس بینڈ“میں لیجنڈاداکار دھرمیندراور پنجابی گلوکارگیپی گریوال کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جو کہ 3 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔