رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہو گا، جمعہ کے دن پہلا روزہ کا امکان

پیر 15 جون 2015 13:05

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں ( بدھ) کو ہو گا ۔ ملک بھر میں پہلا روزہ جمعہ کوہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کا چاند دیکھنے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ( بدھ ) 17 جون کو محکمہ موسمیات کراچی کی عمارت پر ہو گا جس میں چاند دیکھنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کریں گے محکمہ موسمیات کے مطابق چاند 17 جون کو نظر آنے کے امکانات کم جبکہ 18 جون کو نظر آنے کے زیادہ ہیں اور 19 جون بروز جمعہ کو پہلا روزہ ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔