لاہور : الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 سپلیمنٹری رپورٹ کا فیصلہ سنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 13:07

لاہور : الیکشن  ٹربیونل نے این اے 122 سپلیمنٹری رپورٹ کا فیصلہ سنا دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 122 سے متعلق نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کا فیصلہ سنا دیا، عدالت کے مطابق نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ 5 صفحات پر مشتمل ہے، الیکشن ٹربیونل نے نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کا فیصلہ این اے 122 کے حتمی فیصلے سے مشروط کر دیا ہے، ٹبرنل کا کہنا ہے کہ رپورٹ کو نہ تو ابھی درست قرار دیا گیا ہے اور نہ ہی غلط، سپلیمنٹری رپورٹ کے مندرجات پہلے ہی شہادتوں میں شامل ہیں تاہم الیکشن ٹربیونل کا کہنا ہے کہ رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنائے جانے سے متعلق فیصلہ 17 جون کو حتمی دلائل کے بعد ہی سنایا جائے گا.

متعلقہ عنوان :