رافیل نڈال نے 5 سال بعد گراس کورٹ ٹینس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 15 جون 2015 13:12

رافیل نڈال نے 5 سال بعد گراس کورٹ ٹینس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا

جرمنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے 5 سال بعد گراس کورٹ ٹینس ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں ہونے والے گراس کورٹ ٹینس ایونٹ کے فائنل میں سپینش سٹار رافیل نڈال اور سربیا کے وکٹر ٹروئیسیکی آمنیسامنے ہوئے۔

(جاری ہے)

سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں مات دی۔ ایک گھنٹے 27 منٹ کے شاندار میچ میں رافیل نڈال نے سات چھ ، چھ تین سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سپینش کھلاڑی 5 سال بعد گراس کورٹ ٹینس ایونٹ کا ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس سے پہلے رافیل نڈال نے 2010 میں ومبلڈن کا تاج اپنے سرسجایا جبکہ 2011 کے ومبلڈن ایونٹ میں رنر اپ قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :