جعفرآباد، سیاہ کاری کے الزام میں بہن سمیت دو افراد قتل

پیر 15 جون 2015 13:17

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)اوستہ محمد کے نواحی علاقے میں ایک شخص نے سیاہ کاری کے الزام میں بہن سمیت دو افراد کو قتل کر دیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوستہ محمد کے گوٹھ واجد علی خان کے رہائشی کبیر خان نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے اپنی بہن مسماة شہناز اور اس کے مبینہ آشنا رسول بخش کو قتل کر دیا۔ متعلقہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کبیر خان کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ مقامی سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔