50 دائیوں سے جنگ میں نہ جانے کے باعث فوج کی اہمیت اور احترام میں کمی آگئی ہے ،فوجی افسروں کی 2نسلیں جنگ دیکھے بغیر ریٹائر ہو گئیں،بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر کا اعتراف
پیر 15 جون 2015 13:17
نئی دہلی/جے پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے اعتراف کیاہے کہ بھارت گزشتہ 40،50سال سے جنگ میں نہیں گیا جس نے فوج کی اہمیت میں کمی کردی ہے اور بھارتی فوج کے احترام میں کمی آگئی ہے، فوجی افسروں کی 2نسلیں جنگ دیکھے بغیر ریٹائر ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکرنے جے پور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 40-50سال سے جنگ نہیں کی، جس نے فوج کی اہمیت کو کم کر دیا ہے۔
اس موقع پر بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات راجیو ادھن سنگھ راٹھور بھی موجود تھے۔منوہر پریکر نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے ریمارکس کو جنگ کی توثیق کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی بے پناہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ امن کے دوران فوج کے لئے لوگوں کے احترام میں کمی ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے دفاعی معاملات پر کئی وزراء اعلیٰ کو لکھا، کچھ نے اس کا جواب دیا کچھ نے نہیں۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ 40،50سال سے بھارت جنگ میں نہیں گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کہنے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں جنگ میں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا جنگ کے بغیر فوج کی اہمیت کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسروں کی 2نسلیں جنگ دیکھے بغیر ریٹائر ہو گئیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ فوج جس احترام کی حقدار ہے وہ نہ کی جائے۔ جو ملک اپنی فوج کی حفاظت نہیں کرسکتا وہ ترقی نہیں کر سکتا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.