الیکشن کی آمد حلقہ ایل اے 23نیلم ون کیلئے درجن کے قریب امیدوران نے لنگوٹ کس لیے

پیر 15 جون 2015 13:29

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) الیکشن کی آمد حلقہ ایل اے 23نیلم ون کے لیئے ابتدائی طور پر ایک درجن کے قریب امیدوران نے لنگوٹ کس لیے-چاربڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن پی پی پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس کے دودو تگڑے امیدوار سامنے جبکہ جماعت اسلامی،اہلسنت والجماعت، جموں وکشمیر پی پی ، اور جمعیت علماء اسلام کا فی الحال ایک ایک امیدوار اندرون خانہ انتخابی مہم میں مصروف عمل پارٹی قیادتوں کی یقین دہانیوں پر امیدواروں نے عوام سے ملاقاتوں اور حلقہ انتخاب کے ہنگامی دوروں کا سلسلہ تیز کر دیا، دریں اثناء حلقہ نیلم سے دو سے تین آزاد امیدواروں نے بھی قسمت آزمانے کی ٹھان لی رمضان سے پہلے نیلم ویلی کاسیاسی موسم گرم ،رپورٹ کے مطابق آمدہ الیکشن کی آمد نیلم ویلی میں سیاسی موسم میں تبدیلی شروع ہوگئی نیلم کے ایک حلقہ انتخاب کے لیئے آٹھ رجسٹرڈ جماعتوں کے ایک درجن کے قریب امیدواروں نے لنگوٹ کس لیئے جبکہ آزاد امیدوار بھی پنجہ آزمائی کی کوششوں میں مصروف عمل اندرون خانہ نیلم میں انتخابی مہم زور و شور پکڑ گئی، زرائع کے مطابق حکمران جماعت پی پی کے ٹکٹ کے لیئے حسب سابق میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ اور میاں اخلاق الرسول کے درمیان سرد جنگ شروع ہے ایک دوسرے پر سبقت کا سلسلہ جاری ہے ، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیئے شاہ غلام قادر اور سابق مشیر حکومت چوہدری عبدالرشید کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیئے سابق وزیر الحاج سردار گل خنداں اور محمد اسرائیل قاضی کے درمیان نورا کشتی جاری ، مسلم کانفرنس کے ٹکٹ کے لیئے سابق وزراء مفتی منصور اور محترمہ شمیم علی ملک کے درمیان مقابلہ متوقع، جماعت اسلامی کے ٹکٹ کے لیئے عنائت علی قاسمی ایڈووکیٹ،اہلسنت والجماعت کا ٹکٹ مولانا تصدق حسین،جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ کے لیئے مولانا معروف احمد ، جموں وکشمیر پی پی کے ٹکٹ کے لیئے خواجہ سجاد ایڈووکیٹ پنجہ آزمائی کی کوششوں میں مصروف عمل علاوہ ازیں چار کے قریب آزاد امیدوار بھی قسمت آزمائی میں مصروف عمل آزاد کشمیر کا سب سے مشکل ترین حلقہ انتخاب امیدواران اسمبلی کے لیئے درد سر بن گیا سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیئے الزامات کی بارش برسا دی رات دن کوششوں میں مصروف عمل حلقہ نیلم کے عوام نے امیدواروں کی دوڑیں لگا دیں بجٹ کے بعد نیلم ویلی میں اہم تبدیلیوں اور سیاسی ماحول میں سخت ترین گرمی کا قوی امکان تاہم رمضان المبارک میں بھی امیدوران اسمبلی انتخابی مہم چلانے کے لیئے سرگرداں۔

متعلقہ عنوان :