چھٹا آل پاکستان آزادکشمیر ویٹ لفٹنگ بینچ پریس 2015چمپین شپ مقابلہ میرپور سنگھوٹ کے نوجوان نے جیت لیا

پیر 15 جون 2015 13:31

چھٹا آل پاکستان آزادکشمیر ویٹ لفٹنگ بینچ پریس 2015چمپین شپ مقابلہ میرپور ..

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) چھٹا آل پاکستان آزادکشمیر ویٹ لفٹنگ بینچ پریس 2015چمپین شپ مقابلہ میرپور سنگھوٹ کے نوجوان ملک عدنان نے 170کلو وزن4من 10کلو وزن اٹھا کر میدان ما ر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھٹا آل پاکستان آزادکشمیر ویٹ لفٹنگ بینچ پریس 2015چمپین شپ مقابلہ جو کہ ڈڈیال میں منعقد ہوا جس میں پاکستان اور آزادکشمیر کے ویٹ لفٹر نوجوانوں نے حصہ لیا جس میں میرپور سنگھوٹ کے نوجوان ملک عدنان نے 170کلو وزن4من 10کلو وزن اٹھا کر میدان ما ر لیاجو کوئی بھی نوجوان چار من دس کلو وزن نہیں اٹھا سکا۔

ملک عدنان نے 2013اور 2014میں بھی آل آزادکشمیر ویٹ لفٹنگ مقابلہ جیت کر چمپین بنے تھے اور اب تیسری بار چمپین شپ اپنے نام کر لی اور 2013میں مسٹر میرپور بھی رہ چکے ہیں ۔ چمپین شپ کے اختتام پر ملک عدنان کو ن لیگ کے سابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری آفتاب احمد خان اور سیٹھ حارث نے ٹرافی اور انعامات سے نوازا ۔

متعلقہ عنوان :