23واں کل پاکستان خصوصی افراد کا سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا

پیر 15 جون 2015 13:31

23واں کل پاکستان خصوصی افراد کا سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) تیئسواں کل پاکستان خصوصی افراد کا سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رونقین سمیٹتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا مہمان خصوصی سکواش لیجنڈ قمر زمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے دائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام ایبٹ کے مختلف گراؤنڈز پر جاری سپورٹس فیسٹیول میں ملک بھر سے ساڑھے تین سو سے زائد بچوں اور بچیوں نے حصہ لیاافتتاھی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون تھے سو میٹر لوئر پورشن ریس میں پی ایس آر ڈی لاہور کے عمران پہلی کنگسٹن سکول ایبٹ آباد کے طاہر دوسری اور لاہور کے نوید تیسری پوزیشن پر رہے وومن وھیل چیئر ریس میں اے سٹار کی فرحت سجیلہ اورجبین نے پہلیدوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی شاٹ پٹ تھرو وھیل چیئرمیں مردان کے اسد نے پہلی لاہور کے نثار نے دوسری اور ناصر بٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ٹیبل ٹینس سٹینڈنگ میں ایس پی ڈی اے کے عبداللہ جان پہلے پی ایس آر ڈی کے نثار دوسرے نمبر پر رہے جبکہ بیڈمنٹن وہیل چئیر میں اسداللہ مردان نے پہلی اور پی ایس آر ڈی کے نثار نے دوسری پوزیشن حاصل کی پاور لفٹنگ ساتھ سے ستر کے جی پی ایس آر ڈی کے ناصر بٹ پہلے مردان کے اسداللہ دوسرے ایبٹ آباد کے رستم تیسرے نمبر پر رہے سٹینڈنگ کرکٹ مین پشاور نے پہلی اور رضی سپورٹس نے دوسری پوزیشن حاصل کی وومن بنانا ریس میں اے سٹار کی عروج عالیہ اور زوبیہ نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میوزیکل چیئر وومن اے سٹار کی فائزہ پہلے نمبر پر رہیں-

متعلقہ عنوان :