کاجل اور شاہ رخ کی جوڑی لاجواب ہے ، کرتی سانن

پیر 15 جون 2015 13:40

کاجل اور شاہ رخ کی جوڑی لاجواب ہے ، کرتی سانن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بالی وڈ کی اداکارہ کرنی سانن کا کہنا ہے کہ کاجل اور شاہ رخ کی جوڑی لاجواب ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں شاہ رخ خان اور کاجل کی پرستار ہوں ان کی جوڑی لاجواب ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ان کی فلم دل دلہنیا والے “ سینما گھروں میں دیکھی ہے اس وقت میں بہت چھوٹی تھی تاہم میں ان دونوں سے بہت متاثر ہو گئی ۔