اسرائیل نے غزہ آپریشن میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں،اقوام متحدہ

پیر 15 جون 2015 13:46

مقبوضہ بیت المقدس۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2014ء میں اسرائیل نے غزہ آپریشن میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنیا مین نیتن یا ہو نے 2014ء میں غزہ پٹی پر ہونے والے جنگی آپریشن پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے وزراعظم نے 2014ء میں غزہ پٹی پر ہونے والے اسرائیلی جنگی آپریشن پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اس رپورٹ کو پڑھیں گے وہ اپنا وقت ضائع کریں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ آپریشن کی سچائی اسرائیل اور مغربی رپورٹوں میں بتائی جائے گی جو لوگ سچائی جاننا چاہتے ہیں وہ انہیں پڑھیں ۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں اس بات کے ثبوت پیش کئے گئے ہیں کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی جنگی آپریشن کے دوران انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :