فیصل آباد میں انٹرنیشنل ڈینگی ڈے منایاگیا

پیر 15 جون 2015 13:50

فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر فیصل آباد میں پیر کے روز انٹرنیشنل ڈینگی ڈے بھرپور طریقے سے منایاگیاجبکہ اس سلسلہ میں عوامی شعور بیدار اور لوگوں میں ڈینگی کے متعلق آگاہی پیداکرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر /ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد نور الامین مینگل کی زیر قیادت صبح 9بجے ضلع کونسل چوک فیصل آباد سے مرکزی واک کابھی انعقاد کیاگیا جس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ز ، مختلف محکموں کے ڈسٹرکٹ آفیسرز ، وکلاء ، علماء ، صحافیوں ، دانشوروں ، تاجروں اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر کے اہم افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ واک میں مختلف محکموں کے سٹاف ‘افسران ‘ سماجی کارکنان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادبھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ترجمان نے بتایاکہ واک کا مقصد ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی و حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد سے متعلق شدید احساس دلانا ہے تاکہ ڈینگی کے خلاف جنگ کو کامیاب بنایا جا سکے۔انہوں نے بتایاکہ اینٹی ڈینگی اویئرنس کمپین کے تحت بھرپور تشہیری مہم بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ ڈینگی سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرنے میں معاونت مل سکے۔

متعلقہ عنوان :