صوبائی حکومت کا غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے بائیو ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کا فیصلہ

پیر 15 جون 2015 13:53

فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں حکومت نے غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے بائیو ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گندم ، کپاس ، چاول ، مکئی ، گنے اور دیگر فصلات کی پیداور میں 20 سے30 فیصد تک اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ جدید طریقے سے آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح کے مطابق جہاں بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملے گی وہیں اضافی پیداوار برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی پر وسیع پیمانے پر عملدرآمد کا منصوبہ بنایاگیا ہے جس میں قومی کمیشن برائے بائیو ٹیکنالوجی کی بھی معاونت حاصل کی جائیگی ۔انہوں نے بتایاکہ دنیا میں روز بروز غذائی ضروریات بڑھتی جا رہی ہیں اور توقع ہے کہ سال 2016 ء تک دنیا کے 40 بڑے زرعی ممالک میں 20 ملین کسان 2 سو ملین ایکڑ رقبہ پر بائیو ٹیک فصلیں کاشت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بائیو ٹیک کی شرح میں اضافہ انتہائی مفید اثرات کا حامل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :