جمیکا ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 277 رنز سے ہرا کر دو میچز کی سیریز کلین سویپ کر لی

پیر 15 جون 2015 13:55

جمیکا ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 277 رنز سے ہرا کر دو میچز کی سیریز ..

کنگسٹن۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں 277 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز 392 رنز کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان دنیش رامدین 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ سات بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ مچل سٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

سٹیون سمتھ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ جوش ہیزل ووڈ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک، کنگسٹن میں ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے 392 رنز کے تعاقب میں 16 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 114 پر ڈھیر ہوگئی۔ دنیش رامدین 29 ، ویراسیمی پرموئل ناٹ آؤٹ 23 اور شائے ہوپ 16رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

(جاری ہے)

ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے راجیندرا چندریکا، کریگ براتھویٹ، جرمائن بلیکووڈ اور جیروم ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ شین ڈورچ 4 ، جیسن ہولڈر ایک اور کیمار روچ تین رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک نے تین جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لائن اور مچل جونسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ سٹیون سمتھ کو شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 199 اور دوسری میں ناٹ آؤٹ 54 رنز بنائے تھے۔ فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :