تیسرا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 2-1 برتری حاصل کر لی

پیر 15 جون 2015 14:00

تیسرا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 2-1 ..

ساؤتھمپٹن۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) نیوزی لینڈ نے روس ٹیلر اور کین ولیمسن کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ کیویز نے میزبان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 303 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کین ولیمسن نے 118 اور روس ٹیلر نے 110 رنز اننگز کھیلی، ٹیلر کی یہ مسلسل دوسری سنچری ہے۔

ولیمسن کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن میں سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم 45.2 اوورز میں 302 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ایون مورگن 71 ، بین سٹوکس 68 اور جو روٹ 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

ٹم ساؤدی اور ڈیبیو ون ڈے کھیلنے والے بین ویلز نے تین، تین جبکہ میٹ ہینری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 49 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کین ولیمسن اور روس ٹیلر کی شاندار بیٹنگ نے کیویز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کین ولیمسن نے 118 اور روس ٹیلر نے 110 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ٹیلر کی یہ مسلسل دوسری سنچری ہے۔ ڈیوڈ ولی نے تین اور بین سٹوکس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کین ولیمسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔