پاکستان اورسری لنکاکے مابین سری لنکامیں اب تک20ٹیسٹ میچ کھیلے گئے‘ رپورٹ

پیر 15 جون 2015 14:02

پاکستان اورسری لنکاکے مابین سری لنکامیں اب تک20ٹیسٹ میچ کھیلے گئے‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین سری لنکامیں 1986ء سے اب تک 20 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ۔ جن میں سے 6 میچ پاکستان نے جیتے ،6 میچ سری لنکانے جیتے اور8 میچ ڈراہوئے۔

(جاری ہے)

سری لنکامیں پاکستان کی جیت کا تناسب 30فی صد ہے،سری لنکا کی کامیابی کا تناسب 30فیصداوردونوں ٹیموں کے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب40فیصدہے۔ سری لنکامیں پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین آخری ٹیسٹ 14 تا 18اگست2014ء کوکولمبومیں کھیلاگیاجوسری لنکانے105رنزسے جیتا۔

متعلقہ عنوان :